شیری رحمن

عمران خان نے خود تسلیم کر لیا ہے انہوں نے حکومت کے سامنے بحرانوں کا سمندر چھوڑا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان نے خود تسلیم کر لیا ہے انہوں نے حکومت کے سامنے بحرانوں کا سمندر چھوڑا ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ مہنگائی 4 سے 13 فیصد اور ترقی کی شرح کو منفی پر لے کر جانے والے جلسوں میں اب معیشت پر لیکچر دے رہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ 20 کلو آٹے کی تھیلہ 1100 اور چینی فی کلو 90 روپے پر چھوڑنے والے کہتے ہیں ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے 60 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت میں عمران خان کہتے تھے مجھے ٹیم اچھی نہیں ملی، اب کہتے ہیں مجھے نکال کر میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ نے کام کیا ہوتا تو حکومت میں رہتے ہوئے اپنے حلقوں میں جانے سے نا ڈرتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ کی اور آپ کی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا حساب عوام آپ سے انتخابات میں لینگے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ جلسے کرکے اور بیانیہ بنا کر عمران خان اپنی پیدا کئے بحرانوں کو چھپا نہیں سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں