ہمایوں سعید

ہالی ووڈ فلم تھور تھیٹرز میں آئے یا نہ آئے ،عیدالاضحی پر فلم ‘میں لندن نہیں جائوں گا’ریلیز ہوگی، ہمایوں سعید

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید ہالی ووڈ کی کسی بھی مشہور ہالی ووڈ فلم کو اپنی فلم کی باکس آفس پر کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتے۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر اپنی ایک مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور فلم تھور تھیٹرز میں آئے یا نہ آئے لیکن اس عیدالاضحی پر فلم میں لندن نہیں جاوں گا تو ریلیز ہورہی ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنی اس پوسٹ سے یہ واضح کردیا ہے کہ ملک میں ہالی ووڈ فلموں کی ریلیز کو وہ اپنی فلم کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتے۔اداکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کی فلم کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں