رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کی منجمد پراپرٹی ، اکائونٹس بحال کرنے کی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری

لاہور( گلف آن لائن) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی جانب سے منجمد پراپرٹی اور اکائونٹس بحال کرنے کی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے25جون تک جواب طلب کر لیا۔وزیر داخلہ راناثنا اللہ خان نے منشیات سمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی ۔

رانا ثنااللہ کے وکلاء نے اے این ایف کی جانب سے منجمد پراپرٹی اور اکانٹس بحال کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اے این ایف کا کہنا ہے کہ میںدس سال سے منشیات کا کاروبار کررہا ہوں،بینک اکائونٹس اور پراپرٹی دس سال پہلے کے ہیں،اے این ایف نے حقائق کے برعکس پراپرٹی اور اکائونٹس منجمد کررکھے ہیں ۔

استدعا ہے کہ عدالت پراپرٹی اور بینک اکاونٹس بحال کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے اے این ایف سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں