شیری رحمن

مریم نواز کیلئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے مریم نواز کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے لئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا ہے،عمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چھڑایا ہے، کارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں، یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے۔

ایک بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے (ن) لیگی رہنماء مریم نواز کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے لئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چھڑایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں،یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی لیڈر ہی اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہو تو کارکنان سے کوئی کیا امید کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس بد تہذیبی کی سونامی کو روکنا ہوگا۔، شیری رحمان نئی نسل کو اس طرح کی بداخلاقی اور بدزبانی سے دور رہنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں