شہباز گل

امپورٹڈ حکومت ہر روز آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر روز آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ آج پنجاب اسمبلی کو بند کرکے ڈی جی پارلیمانی افیئرز اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کر کے انہوں نے بتا دیا کہ خاندان شریفیہ کی جمہوریت صرف ایک خاندان کو غیر قانونی اقتدار پر قابض ہونے کا نام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں