رانا ثنااللہ

وزیر داخلہ کی سرکاری ملازمین اورڈیوٹی پر آنے والے کسی بھی شہری کو اسلام آباد داخل ہونے سے نہ روکنے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین اورڈیوٹی پر آنے والے کسی بھی شخص کو اسلام آباد داخل ہونے سے نہ روکا جائے۔

بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے میڈیا ٹائون سے جڑواں شہروں کیلئے آنے والے میڈیا پرسنز کو بھی انٹری پوائنٹس پر نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جڑواں شہروں کے ہسپتالوں کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کھلا رکھنے کا بھی حکم دیا ہے اور کہا کہ کسی بھی مریض یا ان کے تیمارداروں کو شہر کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال آنے سے نہ روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں