ہمایوں سعید

ہمایوں سعید نے میگاپراجیکٹ صلاح الدین ایوبی کی تیاریاں شروع کردیں

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر سٹار ہمایوں سعید نے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پرمبنی میگا ڈرامہ سیریزکی تیاری کی ویڈیو شیئر کر دی۔گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ڈاکٹرکاشف انصاری، احمد فاروق اور ڈاکٹرجنید علی شاہ کی جانب سے ایک تاریخی ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب تاریخ عالم کے معروف فاتحین وحکمرانوں میں سے ایک صلاح الدین ایوبی کی زندگی پرمبنی میگا ڈرامہ سیریزکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔یہ تاریخی سیریز ترکی کے مشہور ہدایتکار ایمرے کوناک کی زیرِ نگرانی بنائی جائیگی جس میں مسلمانوں کی ثقافت ،خطے پر ان کی فتوحات اور حکمرانی پر مبنی دور کی عکسبندی کی جائے گی۔اکلی فلمز اورانصاری اینڈشاہ فلمز کے درمیان اسلامی جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی میگا پروڈکشن ڈرامہ سیریل بنانے کا معاہدہ گزشتہ سال ہوا تھا، تاہم اب اداکارہمایوں سعید کی جانب سے اس میگا پروڈکشن کی تیاریوں کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔

ہمایوں سعید نے ویڈیو کے کیپشن میں اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہارکیا کہ ان کی ٹیم پروڈیوسر ڈاکٹر جنید شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ترکی کے ساتھ پاکستان کے اب تک کے سب سے اشتراک صلاح الدین ایوبی سے متعلق اس ڈرامہ پر انتہائی محنت اور مثرطریقے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس منصوبے سے وابستگی پرفخرکااظہارکرنے والے اداکارنے مزید بتایا کہ پری پروڈکشن کا کام انتہائی پیشہ ورانہ اور تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے، اس لیے انشا اللہ بہت جلد ناظرین یہ سیریز اپنی اسکرین پر دیکھیں گے۔ہمایوں سعید کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ہے اور مداحوں نے فنکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ڈرامہ سیریز دیکھنے کے بے چینی سے منتظرہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں