عطاء اللہ تارڑ

شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے’عطاء اللہ تارڑ

لاہور(گلف آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے،عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا۔

اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے۔الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے،جو حشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد تمہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا،عمران نیاز ی سیاست کے گم شدہ ماضی میں چلا گیا۔

انہوںنے کہاکہ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاو گھیرا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ،مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی ۔گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں