شاہد آفریدی

بھارت کی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں کیخلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں، شاہد آفریدی

کراچی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما یاسین ملک کے حق میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بھارت کی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روکیں گے۔سابق کرکٹر نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹرائلز کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں