شبلی فراز

حکومت آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی،شبلی فراز

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی ہے اور اس ہی لئے الیکٹرونک ووٹنگ میشن کو مسترد کیا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے بتایا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کرنا غلط ہوگا اور موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سےم حروم رکھناچاہتی ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی ہے اوراس ہی لئے انھوں نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کوختم کرنے کا بل منظور کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس سے دہشت گردی کروائی گئی اور پرامن احتجاج پر تشدد کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے کیسز کو ختم کرناچاہتی ہے اور اس پر قوم فیصلہ کرے گی کیوں کہ احتساب کے عمل کوسبوتاژ کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی آدھی ہے اور اس میں قومی پارٹی شامل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں