عمران خان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ، عمران خان

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ۔ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 یا 30روپے فی لیٹر اضافہ ہماری تاریخ کا سب سے بڑا یکمشت اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے، نا اہل اور بیحس حکومت نے 30 فیصد سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس امریکا کے اسٹریٹجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں