مسرت جمشید چیمہ

حمزہ شہباز اور ان کے والد صاحب کی جعلی حکومتیں کچھ دنوں کی مہمان ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور ان کے والد صاحب کی جعلی حکومتیں کچھ دنوں کی مہمان ہیں، حد سے تجاوز کرنے اورغیر آئینی حکومت کا آلہ کار بننے والے انتظامی اورپولیس افسران سے جوابدہی ہو گی ،شریف خاندان کو وہاں چھوڑکر آئیں گے جہاں ان کی جائیدادیں ہیں ،ان کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کی حقیقی آزادی کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے ہیرو ہیں، ان کے خاندانوںکو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نہتے کارکنوںنے حکومتی جبر کا ڈٹ کرمقابلہ کر کے ثابت کر دیا جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان لاٹھی چارج، شیلنگ اورگولی کا سامنا کر کے مزید مضبوط ہوئے ہیں ،فسطائی حکومت کے ظلم،جبر سے ثابت ہو گیااس کے اعصاب پر عمران خان خان سوار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو سنگین بحرانوں سے باہر نکالنے کا واحد راستہ فوری عام انتخابات ہیں اور ملک تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ابھی تک پر امن ہے ،متنبہ کرتے ہیں ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ،وقت سدا ایک جیسا نہیں رہنا ،خواتین ،بچوں پر شیلنگ کا حکم دینے والے افسران قانوی کارروائی سے بچ نہیں سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں