چینی تہذیب

چین اور جزائر بحرالکاہل ممالک کے مابین گہری دوستی چلی آرہی ہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین-جزائر بحرالکاہل ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کے لیے تحریری خطاب میں نشاندہی کی کہ چین اور جزائر بحرالکاہل ممالک کے مابین گہری دوستی چلی آرہی ہے اور حالیہ برسوں میں فریقین کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کے جامع اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جو مشترکہ مفادات پر مبنی جنوب جنوب تعاون کی مثال بن چکی ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ تمام بڑے اور چھوٹے ممالک برابر ہیں اور چین درست اقدار کی بنیاد پر جزائر بحرالکاہل ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھا رہا ہے۔
خواہ بین الاقوامی صورتحال میں کیسی بھی تبدیلی آئے،چین ہمیشہ سے جزائر بحرالکاہل ممالک کا اچھا دوست ، بھائی اور ساتھی ہے۔چین-جزائر بحرالکاہل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا میکانزم اکتوبر دو ہزار اکیس میں قائم ہوا جو فریقین کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ ایشیا و بحرالکاہل میں امن و امان کا تحفظ اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کا فروغ خطے میں عوام کی مشترکہ خواہش نیز علاقائی ممالک کا مشترکہ فرض بھی ہے ۔چین جزائر بحرالکاہل ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل کی تشکیل کے لیے کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں