اشنا شاہ

اشنا شاہ ہالی ووڈ میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی دیکھ کر خوش

کراچی ( گلف آن لائن)معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ہالی ووڈ کے نئے پراجیکٹس میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا ہے۔اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر پروڈیوسر شونڈا رائمز کی نیٹ فلکس سیریز برجرٹنکے اہم کرداروں میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ برجرٹن نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جنوبی ایشیاکے اداکاروں کے لیے بہت زیادہ جگہ بنائی ہے۔انہوں نے لکھا کہ خدا شونڈا رائمز کو سلامت رکھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بالآخر، ناصرف مخصوص کرداروں میں بلکہ اہم کرداروں میں نظر آنا حیرت انگیز بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں