یوکرینی صدر

یوکرینی صدرزیلنسکی کا کیف سے باہر خارکیف خطے میں جنگی محاذ کا پہلا دورہ

کیف(گلف آن لائن)یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے اتوار کے روز ملک کے شمال مشرق میں واقع علاقے خار کیف کا دورہ کیا ہے اور وہاں محاذِ جنگ پر مصروف یوکرینی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی 24 فروری کو یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سرکاری طور پر پہلی مرتبہ دارالحکومت کیف سے باہر گئے ۔

صدر کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق انھوں نے روسی فوج کے خلاف جنگ میں شریک فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سب اور اپنے ملک کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انھوں نے اگلے محاذوں پر جنگ میں شریک فوجیوں کی تعریف کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں