لال سنگھ چڈھا

لال سنگھ چڈھا کا میرے دل میں خاص مقام ہے،بیٹا جہانگیر بابا بھی فلم کا حصہ ہے، کرینہ کپور

ممبئی (گلف آن لائن) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہایک وبائی مرض، دو لاک ڈائون اور پھر میرے ایک بچے کی پیدائش،

یہ فلم میری زندگی کی سب سے خاص فلموں میں سے ایک ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے جہانگیر بابا بھی اس فلم کا ایک حصہ ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہادویت اور عامر کا شکریہ کہ فلم میں نہ صرف مجھے بلکہ میرے بیٹے کو بھی شامل کیا، یہ ایسی چیز ہے جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں