عمران اسماعیل

پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے، ہم لانگ مارچ ضرور کرینگے،سابق گورنرسندھ

کراچی(گلف آن لائن)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے، ہم لانگ مارچ ضرور کرینگے۔جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف بیرونی سازش کی گئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائیں جائے، ملکی حالات خراب ہیں، نئے مینڈیٹ سے حکومت آنی چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان واضح اعلان کردیا ہے کہ لانگ مارچ ضرور کرینگے، پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے۔وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ راناثنااللہ صرف اپنی طاقت دکھانا چاہتے ہیں ،ہمارے احتجاج پرفائرنگ کی گئی، پانچ افرادجاں بحق ہوچکے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے نہ میرے علم میں ہے، عمران خان ہر بات قوم کے سامنے رکھتے ہیں وہ کچھ نہیں چھپاتے نہیں۔ملکی معاشی صورت حال پر سابق گورنر سندھ نے کہاکہ پاکستان میں گندم کی طلب بڑھ گئی ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ ملک کو گندم کی مزیدضرورت ہوگی، اسی لئے روس کے ساتھ معاہدے کرنے جارہے تھے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں