حماد اظہر

وزیر بجلی اور وزیر پٹرولیم بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفا دیں، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر بجلی اور وزیر پٹرولیم بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفا دیں۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ وزیر بجلی اور وزیر پٹرولیم بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفا دیں۔

انہوںنے کہاکہ وہ پاور پلانٹ جو تحریک انصاف کے دور میں کبھی بند نہیں ہوئے وہ اب یا تو بند پڑے ہیں یا 25فیصد پیداواری صلاحیت پر چلائے جا رہے ہیں،اس میں سی پیک کے بھی پلانٹ شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بدانتظامی کی انتہا ہو چکی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں