پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاور (گلف آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے سماعت کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 3 ہفتے کیلئے رہداری ضمانت دے دی۔اس سے قبل عمران خان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ہائوس واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم سماعت مقرر ہوجانے کے بعد وہ دوبارہ ہائیکورٹ آگئے تھے۔عمران خان چیف جسٹس ہائیکورٹ قیصر رشید کی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیا اور عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں