اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائی کور ٹ کی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے خلاف درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کور ٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے خلاف درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار وکیل محمد اقبال کوکب عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے والے قانون میں ترمیم کی جو کہ خلاف آئین ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ اب جو ترامیم ہوئیں اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیاکہ کیا 90 لاکھ اورسیز پاکستانی ایک حلقے میں ووٹ ڈالیں گے ؟ ۔ یچف جسٹس نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا طریقہ کار بہت پیچیدہ مسئلہ ہے، درخواست سب لیکر آتے ہیں مگر قانون کا کسی کو نہیں پتہ۔ عدالت نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کیطریقہ کار کو اداروں نے طے کرنا ہے عدالت نے نہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں