عمران خان

حکمران پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیرِاعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ آج سہ پہر میں بونیر میں جلسے سے خطاب کروں گا اور نشاندہی کروں گا کہ کس طرح امپورٹڈ حکومت کو بطورآلہ استعمال کیا گیا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ یہ عوام کے لیے معاشی انتشار اور مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکمران ریاست اور پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں