مصدق ملک

توانائی پر ورکنگ گروپس کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، مصدق ملک

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ توانائی پر ورکنگ گروپس کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آذربائیجان سے توانائی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، مصدق ملک کا کہنا تھا کہ توانائی پر ورکنگ گروپس کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، آذربائیجان کی سرکاری تیل کمپنی کی سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری ایل ان جی ٹرمینل اسٹیبلشمنٹ، قلیل مدتی قرضوں اور موخر ادائیگی کی صورت میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں