سرمدکھوسٹ

ہدایتکار سرمدکھوسٹ کی فلم ” کملی ” (آج)سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاہور( گلف آن لائن ) ہدایتکار سرمدکھوسٹ کی فلم ” کملی ” آج( جمعہ) کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔گزشتہ روز لاہور میں فلم کے پریمئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ اور شوبز سے وابستہ دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ فلم کا پریمئر شو گلبرگ کے سینما میں منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ انجمن، حسن عسکری، پرویز کلیم،مسعود بٹ، جرار رضوی،راشد محمود،ذوالفقار علی،حسن شہریار،عصمہ وقاص،

نادیہ افگن، مایہ علی، سمی راحیل ،افتخار ٹھاکر ،حامد رانا،جونی ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے فلم کے ہدایتکار سرمد کھوسٹ،پروڈیوسر کنول کھوسٹ اورایگزیکٹو پروڈیوسر عرفان کھوسٹ کو بہترین فلم بنانے پر مبارکباد پیش کی اور فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں