بلوں میں کٹوتی

وزرا اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس، ٹیلی فون کے بلوں میں کٹوتی کی تجویز

اسلام آباد (گلف آن لائن)حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع کردیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے جبکہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل پر بھی کٹوتی کی تجویز ہے، تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں میں افسران کے لیے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب نے کابینہ اراکین کے پیٹرول پر 40 اور کے پی نے 35 فیصد کٹ لگایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں