خواجہ آصف

مارکیٹیں اوقات درست کرلیں تو 3500 میگاواٹ بجلی بچ سکتی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوپہر ایک بجے سے رات ایک بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی مخالف کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ 365 دن سورج سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مارکیٹیں صرف دن میں کھولی جائیں۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ہماری مارکیٹیں دوپہر ایک بجے کھلتی ہیں اور رات ایک بجے بند ہوتی ہیں، دنیا میں یہ کہیں نہیں ہوتا، اللہ نے ہمارے وطن کو 365 دن سورج کی روشنی بخشی ہے، ہم اندھیرے میں لائٹ جلا کر کاروبار کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر مارکیٹیں اپنے اوقات درست کر لیں تو کراچی کے بغیر 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی بچتی ہے، مشکل حالات ہیں مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں