پاکستان

پاکستان اور سری لنکا ویمنز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج)اتوار کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی خواتین ٹیم کو سری لنکن ویمنز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم بسمہ معروف کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکن ویمنز ٹیم کو چماری اتھاپتھو لیڈ کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 73 رنز سے مات دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستان ویمنز اس سے قبل تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ شکست دے چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں