کامیاب لانچنگ

چین، شینزو 14 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

بیجنگ (نمائندہ خصؤصی)چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اتوار کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق 10 بجکر 44 منٹ پر ، شینزو 14 انسان بردار خلائی جہاز کو خلا میں لانچ کر دیا گیا ہے۔

پرواز کے تقریباً 577 سیکنڈ بعد، شینزو 14 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ راکٹ سے الگ ہو گیا اور پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ خلائی جہاز اچھی حالت میں تھا اور لانچنگ ایک مکمل کامیابی تھی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ چین کے انسان بردار خلائی پرواز کے منصوبے کا 23 واں مشن ہے اور خلائی اسٹیشن کے تعمیراتی مرحلے کا تیسرا انسان بردار مشن ہے۔ خلائی جہاز مطلوبہ مدار میں داخل ہونے کے بعد، پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ ڈاکنگ کرے گا۔

بعد میں، خلاباز خلائی اسٹیشن میں داخل ہو کر 6 ماہ تک مقیم رہیں گے۔ اپنے قیام کے دوران خلا باز خلائی اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی دیکھ بھال ، روبوٹک آرم کے آپریشن اور خلائی اسٹیشن سے نکل کر باہر خلا میں متعلقہ امور کی انجام دہی کریں گے ۔ اس دوران وہ خلائی سائنس کے تجربات سمیت مختلف تکنیکی ٹیسٹ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں