نفیسہ شاہ

بی جے پی رہنماوں کی پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے متعلق توہین آمیز کلمات کی شدید مذمت کرتے ہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی رہنماوں کی پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے متعلق توہین آمیز کلمات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ بی جے پی رہنماء فوری طور پر دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ توہین آمیز کمات سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پیارے نبی حضرت محمدۖ سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ مودی سرکار کا نفرت پھیلانے اور مذہبی آزادی کے خلاف اصل چہرہ کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ انہوںنے کہاہک عالمی تنظیمیں بھارت کی نفرت اور اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسیوں کا نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں