سپریم لیڈر

دشمن ایران کو کمزور کرنے کے لیے احتجاج کو استعمال کررہے ہیں،سپریم لیڈر

تہران (گلف آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے ملک دشمنوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران کو کمزور کرنے کے لیے مظاہروں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خامنائی نے ایک ٹیلیویژن خطاب کے دوران کہا کہ آج دشمن اسلامی نظام پر حملہ کرنے کے لیے عوامی مظاہروں کا سہارا لے رہا ہے۔خامنائی نے کہا کہ دشمن “عوام کو نفسیاتی ذرائع سے، انٹرنیٹ، پیسے اور کرائے کے سپاہیوں کی نقل و حرکت کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کرنے کی امید رکھتا ہے۔

خامنائی نے کہا کہ امریکیوں اور مغربی ممالک نے ماضی میں مختلف سوالات پر غلط اندازے لگائے، آج بھی ان کا یہ غلط اندازہ ہے کہ ایرانی قوم کو اسلامی جمہوریہ کی مخالفت پر مجبور کر سکتے ہیں۔ خامنائی نے آبادان میں 10 منزلہ میٹروپول ٹاور بلاک کے گرنے کے ذمہ دار اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں