لاہور ہائیکورٹ

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم ،داخلہ اور اوگرا کو نوٹس جاری

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم ،وزارت داخلہ اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے درخواست گزار کو وزیراعظم کانام فریق کے طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا کوئی میکنزم موجود ہی نہیں ہے۔فاضل عدالت نے کہا کہ اتنی لمبی درخواست ہوتی ہے کہ سمجھ ہی نہیں آتی۔درخواست گزارنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کا معاملہ دو رکنی بنچ کے پاس ہے۔فاضل عدالت نے کہا کہ اس درخواست کو بھی دورکنی بنچ کے پاس بھجوا دیتے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ سراسر مفاد عامہ کا ہے ، استدعا ہے عدالت آئینی طور پر جائزہ لے،اوگرا کو میکنزم کے بغیر قیمتوں میں ردو بدل کا کوئی اختیار نہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کو واپس ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں