شرجیل انعام میمن

شرجیل میمن نے صدر عارف علوی کو عمران خان کا سیکٹر انچارج قرار دے دیا

کراچی (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر عارف علوی کو عمران خان کا سیکٹر انچارج قرار دے دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو عمران خان جو کہہ رہا ہے اس پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں کہنا کہ عمران خان اقتدار سے ہٹنے کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے سے متعلق ان کا بیان قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ جلد ہی کراچی کے بعد حیدرآباد میں بی آر ٹی منصوبہ شروع کرے گی جبکہ رواں مہینے میں ہی پیپلز بس سروس کی بسیں کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں