پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس جلد سنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس جلد سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے سے متعلق درخواست مضحکہ خیز ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ فارن فنڈنگ نہیں لی کے دعوے کرنے والے اب حقائق سامنے آنے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ ۔

انہوںنے کہاکہ اگر فارن فنڈنگ نہیں لی تو فیصلے کو روکنے کے لئے مختلف تاخیری حربے کیوں استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی فیصلہ روکنے کی درخواست سے ثابت ہوتا ہے ہہ انکی چوری ثابت ہو چکی ہے، تحریک انصاف کے خلاف کیس گذشتہ کئی سالوں سے زیر سماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اب وہ کیس کا جلد فیصلہ سنائے اور حقائق سامنے لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں