چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کااخترزئی میں مسافر وین کو پیش آنیوالے حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد(گلف آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی کے مقام پر مسافر وین کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے مسافر وین کے حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اخترزئی میں مسافروین کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں