آغاسراج درانی

تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتی ہے ،آغاسراج درانی

کراچی(گلف آن لائن)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہاہے کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتی ہے ،مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی میں چھوٹی صنعتوں کا اہم کردار ہے۔

قائم مقام گورنر سندھ سے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن کی قیادت میں 16 رکنی وفدنے سندھ گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ نے کہاکہ حکومت موجودہ اقتصادی ترقی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ مربوط روابط کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پرحیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے حکومتی کوششوں میں معاونت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں