فیصل کریم کنڈی

جعلی سروے عوام میں مقبولیت کا پیمانہ نہیں ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جعلی سروے عوام میں مقبولیت کا پیمانہ نہیں ،ایک کمرے میں بیٹھ کر اپنی مرضی کا سروے جاری کرنا دیہاڑی لگانے کے مترادف ہے ۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جعلی سروے عوام میں مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کس کی خواہش اور فنڈنگ پر جعلی سروے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمرے میں بیٹھ کر اپنی مرضی کا سروے جاری کرنا دیہاڑی لگانے کے مترادف ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں