پاکستان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ (آج) کھیلا جائیگا

ملتان(گلف آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ (آج) بدھ کو ملتان کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کیریبین سائٹ 31 سالوں سے شاہینوں کو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شکست دینے سے محروم رہی ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0ـ3 کی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم اسکے بعد سے شاہینوں نے کیریبینز کو کو 50 اوورز کی فارمیٹ کی سیریز جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

سال 1993 میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2ـ2 سے ڈرا کی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 3 دہائیوں میں 8 سیریز کھیلی گئیں تاہم پاکستان نے کم از کم 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کو فتح کا مزہ نہیں چکھنے دیا۔یہ تمام سیریز 2002، 2005، 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں کھیلی گئی تھیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، انہوں نے 134 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 71 اپنے نام کیے ہیں جبکہ 60 فتوحات پاکستان نے سمیٹی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ہیں جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں