وزیر اعظم

خیبر پختونخوا کی عوام سے میں نے جو وعدہ کیا، وہ پورا کیا، وزیر اعظم

اسلام آبا د(گلف آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام سے میں نے جو وعدہ کیا، وہ پورا کیا،ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد سستے آٹے کی فراہمی عنقریب پورے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوگی،خیبر پختونخوا میں پچھلے آٹھ سال سے رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیر سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی بد انتظامی سے ستائے ہوئے لوگوں کے مسائل کا فوری حل کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں پارٹی تنظیم کو سرگرم کریں۔انجینئر امیر مقام نے وزیرِ اعظم کو خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کے وعدے کو پورا کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں