قمر زمان کائرہ

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،گلگت بلتستان کونسل کی بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے گلگت بلتستان کونسل ممبران نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کونسل کی ذمہداریوں،گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل اور عوام کے مسائل سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ممبران گلگت بلتستان کونسل کے مطابق گلگت بلتستان کونسل کے غیر فعال ہونے سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے سے قاصر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عبوری صوبے کا قیام گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ کونسل ممبران نے کہاکہ صوبے کے قیام کے فیصلے تک گلگت بلتستان کونسل کے اختیارات کو واضح کیا جائے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کونسل کی بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ 2009 میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات ہماری حکومت نے دیے تھے، گلگت بلتستان کے عوام کو اختیارات دینے کے لیے ہر قسم کی معاونت کریں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی زمہ داریاں سر انجام دوں گا ۔

ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری ہایڈل منصوبوں اور سکردو اہرپورٹ کو انٹرنیشنل بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ قمر زمان کائر ہ نے کہاکہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں