اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر شازیہ مری وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادیوں کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔ جمعہ کو وفاقی بجٹ سے قبل حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ شریک نہیں ہوئیں ۔وفاقی وزیر شازیہ مری اسمبلی ہال میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کے اراکین سے گفتگو کرتی رہیں ۔
