شیخ رشید

بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی،شیخ رشید

راولپنڈی(گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی،غیرملکی ترسیلات ،زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، قوم 45دن امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پہلے ہی پٹرول ،گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر آ گیا تھا، اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ غیرملکی ترسیلات اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، قوم 45دن امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں