وزیراعظم

وزیراعظم نے سپیکر سےقومی اسمبلی میں ناموس رسالتۖکے معاملے پر بحث کرانے کی درخواست کردی

لاہور(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیرے روز قومی اسمبلی میں ناموس رسالتۖکے معاملے پر بحث کرانے کی درخواست کردی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیاگیا ہے جس پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ آقا کریمۖ سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے ،بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے ،قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ۖکی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں