توانائی بحران

توانائی بحران نے ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کردیں، محنت کش طبقہ بیروز گار ہونے کا خدشہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)انرجی بحران نے ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کردیں ‘ محنت کش طبقہ بیروز گار ہونے کا خدشہ ‘ بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد ککنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25سے 30روپے اضافہ ہوگیا ، ایک ماہ کے دوران کوکنگ آئلاور گھی کی قمیتوں میں فی کلو 130روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے ، مہنگائی کا سلسلہ بھی جاری ٹرانسپورٹ اور ریل گاڑی کے کرائے کئی گنا بڑھ گئے ” مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی پریشان ‘ تنخواہ دار اور محنت کش طبقے کی مشکلات میں ہو شربا اضافہ تفصیلات کے مطابق ملک میں نت نئے مسائل نے لوگوں سے ان کے دن کا سکون اور راتوں کی نیندیں چھین لی ہیں ‘ مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کی پریشانیاں ڈھکی چھپی بات نہیں

‘ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنخواہ دار اور محنت کش طبقے کی مشکلات میں ہو شر بااضافہ ہو چکا ہے جبکہ کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 130روپے زائد فی کلو کے حساب سے اضافہ کردیا جوکہ کوکنگ آئل اور گھی 470روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوریا تھا آج آئلاور گھی کی قیمت 600روپے کلو تک پہنچ چکی ہے بجلی کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ‘ انرجی بحران سے ملکی انڈسٹری بند ہونے کے خطرات جنم لینے لگے اور مزدور طبقہ بیروزگاری کے تصور سے سخت پریشان دکھائی دیتاہے ‘ ٹرانسپورٹ اور ریل کے کرایئے بڑھ گئے اور نت نئے مسائل پیدا ہونا جرائم میں اضافہ کی بڑی وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے ‘ موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنائیں اور اس ضمن میں تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور اقدامات اٹھانا بے حد ضروری ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں