نوازشریف

نوازشریف کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سے خبردارکردیا

لندن (گلف آن لائن)لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سے خبردارکردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو علاج مکمل ہونے تک غیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت کی گئی ہے۔معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیاکورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔

خیال رہے کہ پاسپورٹ اجرا کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نوازشریف واپس آجائیں گے تاہم فی الحال ان کی وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔بعدازاں نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل 2022 کو جاری کیا گیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں