آئی ایم ایف

پاکستان کے بجٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف

اسلام آباد (گلف آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق پاکستان کے وفاقی بجٹ کو مستحکم اور آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو بغور دیکھ رہے ہیں، بعض محصولات اور اخراجات کی مزید وضاحت کے لیے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ ابتدائی جائزے سے لگتا ہے بجٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی، بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کیلئے بھی اضافی اقدامات کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ فنڈ کا عملہ اس سلسلے میں حکام کی کوششوں اور عمومی طور پر میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کی پالیسیوں کے نفاذ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں