حسن مرتضی

پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ‘ حسن مرتضیٰ

لاہور(گلف آن لائن) سینئر صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اداروں پر حملے اور آئین شکنی کی سیاست ہے ،پنجاب کا بجٹ روک کر آئین پر حملہ کیا گیا،پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کو خوف سے گھر میں قید کر لیا ہے ،عمران خان کی باقیات ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے ،حکومت عمران خان کے فاشسٹ ٹولے سے کبھی بلیک میل نہیں ہوگی ،اس بلیک میلر گروہ نے چیئرمین نیب کو بھی بلیک میل کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بلیک میلر ٹولہ مسلسل اداروں کو بلیک میل کر رہا ہے ،پنجاب لاوارث صوبہ نہیں ہے ہم اس کے وارث بیٹھے ہیں،پنجاب کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا انجام برا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں