تیمورجھگڑا

پہلی مرتبہ ہم نے بجٹ میں تمام نمبرز واضح کردئیے،تیمورجھگڑا

پشاور(گلف آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ہم نے بجٹ میں تمام نمبرز واضح کردئیے، یہ واحد صوبہ ہے جو ہر 6 ماہ بعد قرضہ جات کی تفصیلات جاری کرتا ہے، ۔وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مجھے وفاق سے ابھی تک پی ایس این ڈی پی کی کاپی نہیں ملی ، ہم نے این ایف سی شئیرز کی کسی پراجیکٹ کو بجٹ میں نہیں ڈالا ، قرضہ صرف بڑے منصوبوں کیلئے لیتے ہیں جو کوئی بری بات نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سیاسی حکومت دیتا ہے اسلئے پارٹی رنگ کی کاپیاں جاری کئے ، بجٹ میں ریونیو 30 سے 75 ارب روپے تک بڑھائے۔ ہم نے ویلج کونسلز اور ٹی ایم ایز کیلئے جتنا بجٹ رکھا کسی حکومت نے نہیں کیا، فی ویلیج کونسل 52 لاکھ فنڈ دیاہے۔ ان کا کہنا تھ ا کہ فیڈرل ڈیویزیبل پول اور دہشتگردی کے مد میں تو وفاق سے فنڈ ڈائریکٹ ملتے ہیں۔

، قبائلی اضلاع کے 90 ارب کے اخراجات 60 ارب کے فنڈز سے کیسے پورا کرینگے ؟۔ صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضہ جات 77 سے کم ہوکر 70فیصد پرآگئے تھے۔ جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کا بھی کہنا تھ اکہ 92 فیصد بجٹ جاری پراجیکٹس کیلئے مختص کیا گیا ہے ، جس میں 481 سے زائد سکیمیں رواں مالی سال اور 556 سکیمیں آئندہ مالی سال میں مکمل کئے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں