جمشید اقبال چیمہ

ایک ماہ میں ترسیلات زر 800 ملین ڈالر ، برآمدات 300 ملین ڈالر کم ہو چکی ہیں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن ) تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ترسیلات زر 800 ملین ڈالر اور برآمدات 300 ملین ڈالر کم ہو چکی ہیں،یہ تقریباً 1.1 ارب ڈالر کا ماہانہ سالانہ 12 ارب ڈالر کا نقصان بنتا ہے، اگر امپورٹڈ حکومت بر قرار رہی تو عوام کے لئے ہر روز منی بجٹ آئیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نااہل ہو تو امریکہ بہادر بھی اتنا نقصان پورا نہیں کر سکتے جتنا یہ حکومت کر رہی ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ملک ارادی طور پرتباہ کیا جارہاہے؟۔انہوںنے کہا کہ عوام اس نکتے پر متفق ہیںکہ عمران خان کے خلاف پاکستان کے لیے کھڑا ہونے پر سازش کی گئی اور غلام ٹولے کو اقتدار میں لایا گیا جس کا کام صرف جی حضوری کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو درست سمت اور اقتصادی سروے رپورٹ کے اعدادوشمارنے اس پر مہر ثبت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد ان کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں