نیٹو میں شمولیت

نیٹو میں شمولیت، سویڈن ترکی کے سکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے تیار

انقرہ (گلف آن لائن)نیٹو میں شمولیت میں پر سویڈن نے ترکی کے سکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے تیاری کر لی،ترکی نیٹو میں شمولیت کے درخواست گزار سویڈن پر مشرق وسطی میں کرد عسکریت پسندوں کی حمایت کا الزام لگا تا رہا ہے۔ اسی وجہ سے اسٹاک ہوم نے انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنے قانون میں اب ترمیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کی اپنی کوشش کے تحت سویڈن ترکی کے تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہے۔ سویڈن کی عشروں پر محیط عسکری پالیسی غیر جانبدار رہی ہے اور دفاعی نکتہ نظر سے وہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں