افغان عوام

امر یکہ، افغان عوام کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، چین

اقوام متحدہ (گلف آن لائن)
چینی نمائندے نے افغان مسئلے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ افغان مسئلے کا آغاز کرنے والا ہے اور اسےافغان عوام کو ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کے نمائندے نے کہا کہ افغانستان میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری امریکی فوج کے ہاتھوں یا جنگ کی وجہ سے مارے گئے اور ان میں سے دسیوں ملین پناہ گزین بن گئے۔ امریکہ نے غیر ذمہ داری کے ساتھ افغانستان سے اپنی فوجوں کو جلد بازی میں واپس بلا لیا جس سے افغان عوام کو شدید انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ افغان عوام کے انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے، امریکہ نے افغانوں کے قومی اثاثوں کو کھلے عام لوٹا اور افغان عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کیا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ افغانستان کے خلاف اپنی یکطرفہ پابندیاں فوری اور جامع طور پر ہٹائے، افغان عوام کے اثاثوں کو غیر مشروط طور پر واپس کرے اور ٹھوس اقدامات سے افغان عوام کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں