پی سی بی

پی سی بی انڈین پریمیئر لیگ کے متوقع شیڈول سے متعلق دیگر کرکٹ بورڈز سے بات چیت کا خواہاں

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے متوقع طویل شیڈول سے متعلق دیگر کرکٹ بورڈز سے بات چیت کر نے کا خواہاں ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر پی سی بی کا موقف ہے کہ آئی پی ایل کی طویل ونڈو سے انٹرنیشنل کرکٹ متاثر ہوسکتی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انڈین پریمیئر لیگ کی ونڈو ڈھائی ماہ پر مبنی کرنے کا ارادہ کر چکا ہے، ڈھائی ماہ پر مبنی آئی پی ایل کی ونڈو کے حوالے سے دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر دیگر بورڈز سے بات چیت کرنا ضروری سمجھتا ہے اور پی سی بی جولائی میں برمنگھم میں آئی سی سی اجلاس کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گا۔خیال رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو 2008 کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں شامل نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں